جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

این اے 237 کراچی سے پی پی کامیاب، عمران خان کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

این اے 237 ملیر کراچی کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس حلقے میں چیئرمین تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

- Advertisement -

https://urdu.arynews.tv/results-of-by-elections-on-ary-news-live/

ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یہ دوسری کامیاب ہے۔ ملتان سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے وائس چیئرمین تحریک انصاف مہربانو قریشی کو شکست دی۔

پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 79 ہزار 7 43 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی 59 ہزار 993 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مجموعی طور پر 7 نشستوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں جس میں سے انہوں نے 5 پر کامیابی حاصل کی ہے اور چھٹی پر انہیں واضح برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں