بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار نے آر او سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تحریک انصاف کے امیدوار نے پی پی 7 راولپنڈی میں آراوسمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی7میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر آراوسمیت الیکشن کمیشن کےفیصلےکوہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیراعوان نے وکیل جبران طارق کے ذریعے پٹیشن دائر کی ، جس میں کہا کہ ہماری ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو سنے بغیرمسترد کیا گیا، آر او نے ہمیں شامل کیے بغیر جانچ پڑتال کرکے نتائج کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارحسین نے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیے اور 2اگست کوعدالت طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 7میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کوئی دھاندلی اور بے قاعدگی ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی بے ضابطگی کا کوئی جواز ثابت کر سکا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے میں بھی درخواست گزار ناکام رہا اس لیے در خواست مسترد کی جاتی ہے درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔

واضح رہے پی ٹی آئی امیدوارنےپی پی 7کے 21پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی ، لیگی امیدوارپی پی 7میں 49ووٹوں سے جیتا تھا۔

بعد ازاں پی پی 7کےالیکشن میں 1516ووٹ ریٹرننگ افسر نے مسترد کیے تھے اور آر او کے فیصلے کیخلاف امیدوارشبیراعوان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں