جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس، تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس پر سکھر میں تاریخی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بلاول بھٹو یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کریں گے، آصف زرداری کا بھی خطاب متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے 51 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسے کے انتظامات سکھر اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے کیے گئے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر سکھر شہر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ملک بھر سے پیپلزپارٹی کی قیادت، تنظیمی عہدیدار اور ورکرز شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

یوم تاسیس کا دن صرف پیپلزپارٹی کا نہیں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کا دن صرف پیپلزپارٹی کا نہیں ہے، ہم نے جمہوریت کو تصور و نظریہ دیا، قائد اعظم نے کہا تھا پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت ہوگی، آمریت نے پارلیمانی جمہوریت کو سبوتاژ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پھندے پر چڑھے، کوڑے کھائے، جیل گئے، بھٹو خاندان کو شہید کیا گیا لیکن اس شمع کو ختم نہ کرسکے۔

ایس ایس پی سکھر نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

یوم تاسیس کے سلسلے میں ایس ایس پی سکھر نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، جلسے میں 2 ہزار 350 افسران و پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے، جلسے کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات ہوں گے، ایس ایس پی ایس آر پی سمیت 6 ایس ایس پیز تعینات کیے جائیں‌ گے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق 24 ڈی ایس پیز، 202 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز تعینات ہوں گے، 2120 پولیس اہلکاروں سمیت 100 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے، جلسہ گاہ کے شرکا کی تین جگہوں پر جامہ تلاشی لی جائے گی۔

جلسے کے لیے ایک گیٹ وی آئی پیز، 2 گیٹ جیالوں اور ایک گیٹ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے، پولیس اسپیشل کمانڈوز بھی جلسے کے دوران پیٹرولنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں