اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کردیا، مسلم لیگ ن پہلے ہی فیصلے کیخلاف نظر ثانی دائر کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی ، سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔

جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر باضابطہ نوٹس نہیں دیا، سپریم کورٹ کا آرڈر اصل تنازع پر مکمل خاموش ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ 12جولائی کاآرڈر آئین کی تشریح کے طے شدہ اصول کےمنافی ہے، سپریم کورٹ نےآرٹیکل 51اور سیکشن 104 کو کالعدم نہیں کیا۔

پپپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت کاآرڈر آئین و قانون کےبرخلاف ہے اور عدالتی فائنڈنگ سنی اتحادکونسل وفریقین کی گزارشات سے برعکس ہے کیونکہ سنی اتحاد کونسل اورتحریک انصاف الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

درخواست میں کہنا تھا کہ 41 ارکان کو 15 دن کی مہلت آئین وقانون سےمتصادم ہے، سنی اتحادکونسل کے 80 ارکان میں سےکوئی عدالت کےسامنےنہیں آیا اور 39 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دینا قابل نظر ثانی ہے، تحریک انصاف کسی فورم پرپارٹی نہیں تھی۔

پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ 12جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور نظر ثانی کا فیصلہ ہونے تک 12 جولائی کے آرڈر کا آپریشن معطل کیاجائے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن پہلے ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی دائر کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں