کراچی: تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی 30ستمبرکو فیصل آباد میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ میدان میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیس ستمبر کو فیصل آباد میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تیس ستمبر کو جب پی ٹی آئی رائیونڈ کا رُخ کر رہی ہوگی عین اسی وقت فیصل آباد میں پیپلز پارٹی احتجاجی ریلی نکالے گی، جس کی قیادت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔
ریلی کرپشن کے خلاف اور عوامی حقوق کے لئے نکالی جائے گی، اس سے پہلے خورشید شاہ اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں کسان احتجاجی ریلی میں شرکت کرینگے، احتجاج پنجاب اسمبلی کے سامنے ہوگا۔
دوسری جانب عمران خان کہہ چکے ہیں کہ کرپشن کے خلاف 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ اور جلسہ ضرور ہوگا تاہم اگر ہمیں طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن خود ہوگی۔