بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم فیصل واوڈا کو سینیٹر منتخب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ سینیٹ انتخابات میں آزادامیدوار فیصل واوڈا کو پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مشترکہ طور پر ووٹ دیں گے۔

فیصل واوڈا جنرل نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی جنرل نشست کے ایک امیدوار سرفراز راجڑ کی قربانی دے گی۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم اراکین سندھ اسمبلی کے ووٹ سے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوں گے۔

سندھ میں 12 سینیٹرز کی نشستوں میں 10 پر پیپلزپارٹی کے اراکین ہوں گے۔ ایک نشست پر ایم کیوایم اور ایک پر فیصل واوڈا سینیٹر بنیں گے۔

چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان نے بھی آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سینیٹ انتخابات کیلیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور دستبردار ہونے کے معاملے پر اس نے مختلف آپشنز پر غور کے بعد حتمی فیصلے کیے تھے۔

ایم کیو ایم کی ایڈہاک کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد سندھ کی جنرل نشست پر عامر چشتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ تھا جبکہ فیصل واوڈا کو بطور آزاد امیدوار سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں