The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی اور ہماری پارٹی کا پرانا تعلق ہے، چینی سفیر کا آصف زرداری سے مکالمہ

اسلام آباد : چینی سفیر نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے دوران علاج کےلیے چین آنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سابق صدر کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

چینی سفیر نے آصف زرداری نے کہا کہ آپ سی پیک کے بانی ہیں، پیپلزپارٹی اور ہماری پارٹی کا بہت پرانا تعلق ہے۔

چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کے دوران آصف زرداری کو علاج کےلیے چین آنے کی بھی دعوت دے دی۔

گفتگو کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کا حامی ہے کیونکہ چین پاکستان کا قبل اعتماد دوست ہے، جس پر فخر ہے۔

یاو جنگ کا آصف زرداری سے مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے دونوں ممالک کے عوام کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں