تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

داخلہ اور قانون کی وزارت پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلاف

اسلام آباد : حکومتی اتحاد میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے ، پیپلزپارٹی نے داخلہ اور قانون کے قلمدان مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق داخلہ اورقانون کی وزارت پر پیپلز پارٹی اورن لیگ میں اختلاف ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے رات گئے داخلہ اورقانون کی وزارتیں بھی مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دونوں میں سے ایک وزارت پیلز پارٹی کو دینے کی تجویز دی ہے۔

جس کے بعد احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات اور راناثنا اللہ کو وزارت قانون کی جگہ کوئی دوسری وزارت دینے پر غور شروع ہوگیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے شازیہ مری کو بھی وزارت دینےکامطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ کراچی کی 1 سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پی پی بھی ن کی حمایت کرے گی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا تھا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -