کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ریلی کے جواب میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لسانیت کے خلاف اس ریلی کو کامیاب بنائے گی، ہماری ریلی وزیراعظم کے بیانیے کو مسترد کردے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار کو ایم کیوایم کی ریلی کے مقابلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ منزل سے ریلی کا آغا دوپہر 2بجے ہوگا، پوری کوشش ہے کہ ریلی کے دوران ایس اوپیز پر عمل ہو۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ریلی کراچی کےامن اورترقی کی ضامن ہوگی، پیپلزپارٹی کےکارکنان اورہمدردریلی میں شرکت کریں گے ، ثابت ہوجائے گا کہ کراچی کےعوام کس کے ساتھ ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم لسانیت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، پی پی کا منشور ہے کہ سندھ کے لوگ مل کر رہیں، پیپلزپارٹی لسانیت کے خلاف اس ریلی کو کامیاب بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ایم کیوایم نے جو ریلی نکالی عوام نے مسترد کردی، ایم کیوایم جس علاقےکواپنی جاگیرسمجھتی تھی وہاں پیپلزپارٹی جلسہ کرچکی ، ریلی میں ثابت کریں گے کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔
سعید غنی نے کہا انتخابی نتائج تبدیل کردیئےجائیں تو اس کاعلاج کسی کے پاس نہیں، وزیراعظم کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کی مذمت کرتاہوں، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کا اصل چہرہ کراچی والوں کے سامنے آرہے ہے۔
رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ماضی میں کراچی والوں کی زندگی اجیرن بنائی ، پی ٹی آئی بھی ایم کیوایم طرز پر چل رہی ہے، سب نے دیکھا ایم کیوایم ریلی میں کرائے پر لوگوں کو لائی ، جو تقسیم، لسانیت کی بات کرتے ہیں ہم ان کیخلاف بات کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کراچی نے ایم کیوایم کی تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ، پی ٹی آئی بھی مخالفین کو برداشت نہیں کرنا چاہتی ہے ، ہماری ریلی وزیراعظم کے بیانیے کو مسترد کردے گی۔