لاہور : قومی احتساب بیورو نے قاسم ضیاء کے بعد ایک اور پی پی رہنماء کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سوا 5 کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سنیٹر سیف اللہ بنگش کے صاحبزادے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا۔
نیب حکام کے مطابق شوکت اللہ بنگش پر لاہور میں قصر ذوق شادی ہال کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ قصر ذوق شادی ہال فروخت کر کے شوکت اللہ بنگش نے سوا 5 کروڑ روپے کا غبن کیا، جس پر نیب نے ان کو گرفتار کیا۔
- Advertisement -
ملزم کو ریمانڈ کیلئے پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاء کو بھی نیب نے گزشتہ روز کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
نیب پنجاب کے مطابق قاسم ضیاء کی کمپنی علی عثمان سکیورٹیز پر عوام سے کروڑوں روپے فراڈ کا الزام تھا۔