اشتہار

نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشوں میں شریک رہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشوں میں شریک رہے، آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازش کی ہے، پنجاب میں بھی جمہوریت ہونی چاہئے لوگ اغوا نہیں ہونے چاہئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سب کے سامنے ہے، کیسوں کی سماعت میں امتیاز برتا جارہا ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں فرق نہیں ہونا چاہئے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مردم شماری کو ن لیگ نے خود متنازع بنایا، مردم شماری کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو حل کیا جانا چاہئے۔

مردم شماری پر کراچی سے فاٹا تک لوگ اعتراض کررہے ہیں، سی ای سی اجلاس میں پی پی نے مردشم شماری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے تھے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے دفاع میں بہت آگے جارہے ہیں، ان کی اپنی پارٹی ہے وہ اس کو دیکھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ناصر شیرازی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے۔


مزید پڑھیں: پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں