پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

‘دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں تو پیپلزپارٹی کی جیت ممکن ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا ہے کہ پی پی پی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں، یہی روایات کو جاری رکھنے کےلیے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں