جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آج نظریۂ جمہوریت سے تجدیدِ عہد کا دن ہے ، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ذوالفقارعلی بھٹونےتاریخ کےہاتھوں قتل ہونے کے بجائے پھانسی کاپھندا چومنے کو ترجیح دی، آصف زرداری کے خلاف  کاروائیاں 5 جولائی 1977کا تسلسل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے 5 جولائی پراپنے پیغام میں کہاکہ آمروں اور کٹھ پتلیوں نے معاشرے، معیشت کونقصان پہنچایا۔ منشیات اورغیر قانونی اسلحے کی لعنت سے ملک میں نفرت کے بیج بوئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا شہیدبھٹو نے قوم کو با اختیار بنایا، استحصالی گروہ کی سازشوں نے شہید بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا، پیپلز پارٹی قیادت و کارکنان پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے، بھٹو نے تاریخ کےہاتھوں قتل ہونے کے بجائے پھانسی کا پھندا چومنے کو ترجیح دی۔

بھٹو نے تاریخ کےہاتھوں قتل ہونےکے بجائے
پھانسی کا پھندا چومنے کو ترجیح دی

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک سُکھ کا سانس نہیں لے گی، جمہوریت بہترین انتقام ہے، آصف زرداری کے خلاف  کاروائیاں 5 جولائی 1977کا تسلسل ہیں، کچھ بھی کرلیں، آخری فتح پاکستانی عوام کی ہوگی۔

کچھ بھی کرلیں، آخری فتح پاکستانی عوام کی ہوگی

ان کا مزید کہنا تھا ہم ملک میں معاشی تباہی پھیرنے والوں کو شکست سے ہمکنار کرکے پاکستان کو بچائیں گے، آئیے، آج نظریہ جمہوریت سے تجدید عہد نو کریں۔

یاد رہے کہ آج سے 42 سال قبل  5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو برطرف کر کے ملک میں تیسرا مارشل لا نافذ کیا تھا، پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پہلےجیل میں قید کیا گیا،  بعد ازاں انہیں ایک قتل کے الزام میں سزائے موت سنا کرتختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی اس دن کو بطوریومِ سیاہ مناتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں