ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستان میں کرونا زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا اور اب کہا جارہے کہ وائرس پھیل چکا لہذا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کیے مگر حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرایا گیا جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ سب سے زیادہ کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ کررہا ہے، مریضوں کی صحت یابی کی شرح بھی سندھ میں زیادہ ہے مگر پہلے ہی روز سے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی‘۔

- Advertisement -

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں کرونا سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے، وہاں اپنی حکومت ہے اس لیے کسی نے پوچھا تک نہیں، ہم ہرپاکستانی کواس دکھ اورمشکل سے بچاناچاہتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز کو لاوارث چھوڑ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران 10 ہزار ملازمین کو  فارغ کیا گیا ، آج ملک میں چین سے زیادہ کیسز ہیں، کسی کو اس کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی، میری بات نہ سنیں پرکرونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرزکی توبات سنیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت گردشی قرضوں کی ذمہ داری اٹھانے کوتیار نہیں ہے،ایک مخصوص طبقہ عوامی اداروں کو غیرمنافع بخش بناتاہے اور پھر اُن اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرتا ہے،  پی آئی اے،اسٹیل ملز کو جان بوجھ کر سنبھالا نہیں گیا۔

پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہاں قیادت کا اتنا بحران ہے کہ جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں تھا، ہم اس نقصان کے بارے میں سوچنا پڑے گا کیو نکہ اب فیصلہ لینے کو کوئی تیار نہیں ہے اور وزیراعظم کہتےہیں کوروناپھیل چکا ہم کچھ نہیں کرسکتے، اب اسی کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں