ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی آج لوئردیر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لوئردیر:خیبرپختونخوا کےضلع لوئردیر میں پیپلزپارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی تاہم جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کےضلع لوئردیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔شریک چیئرمین آصف زرداری کی جلسے میں شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس نےملنےکی وجہ سےمنسوخ کردیاگیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی جگہ اب جلسے کی نمائندگی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پی پی کی مقامی قیادت بھی جلسے سے خطاب کرے گی۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کیمپ، وزیراعلیٰ کے مختلف نام تجویز


یاد رہے کہ  دو روز قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور میں احتجاجی کیمپ لگایا گیاتھا جیالےہاتھ کے پنکھے لے کرنعرے بازی کرتے رہے۔

ناصر باغ میں لگائےگئے کیمپ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نئے نام کے لئے ووٹنگ بھی کی گئی تھی، جس میں عوام کی جانب سے نادم اعلیٰ، کاذب اعلیٰ، شوبازشریف، گاڈ فادر شریف جیسے نام تجویز کیے گئےتھے۔


بھٹو جمہوریت کے لیے سولی چڑھے،دھرنے سے جمہوریت کو بھی ہم نے بچایا، خورشید شاہ


واضح رہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی بالا دستی چاہتی ہے اور جمہوریت کے لیے ہی ذوالفقار بھٹو سولی پر چڑھ گئے جبکہ اسی پیپلز پارٹی نے 2014 کے دھرنے میں جمہوریت کو بچایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں