پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کی توثیق کردی، ایم کیوایم سے معاہدے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر علمدرآمد کا آغاز کردیا گیا ، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایم کیوایم کو پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے کی توثیق کردی۔

معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے ، کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم مشاورت سے لگانے کی بھی توثیق کی گئی۔

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کردی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو ایم کیوایم سے معاہدے کی توثیق کے لئے دستاویزات کی نقول بھجوائی گئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے ایم کیوایم سے ہونے والے معاہدے سے متعلق تجاویز اور آراء بھی مانگ لی گئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے توثیق کے بعد ایم کیوایم سے معاہدے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں