بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا لندن میں نواز شریف سے انتخابی اشتراک کے معاملے پر رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لندن میں نواز شریف سے انتخابی اشتراک کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے انتخابی اشتراک پر رابطہ کیا ہے، پی پی نے پنجاب کے چند حلقوں پر پی پی امیدواروں کی حمایت کی بات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے آصف علی زرداری کو انتخابی اتحاد پر نواز شریف سے بات کرنے کا کہا تھا، اور وزیر اعظم شہباز نے پی پی کو واضح کیا کہ پارٹی لیڈر نواز شریف ہیں، اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے 15 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، جب کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کیلئے منائیں گے

اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کے دورے پر شہر قائد میں موجود ہیں، اور ان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اجلاس میں اپنے ساتھ بٹھایا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کراچی سے واپسی پر ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کے لیے راضی کریں گے ، اس سے پہلے 2 بار پیپلز پارٹی وفاقی وزارتوں کے معاملے کو ٹال چکی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدوں میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے جب کہ ن لیگ کی جانب سے پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر حامی نہیں بھری ، پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی ہے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں