کراچی: پیپلزپارٹی نے گرین لائن منصوبے میں تاخیر پر نواز شریف کو نشانے پر رکھ لیا.
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف دور میں گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے کا کہا گیا، آج سب دیکھ لیں گرین لائن منصوبہ اب تک تیار نہیں ہوا.
انھوں نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیر اعظم کے دورہ سندھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا. مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا مقصد ہے، خوبصورت باتیں کرو عوام کو لالی پاپ دو، ہمارے ساتھ کام کریں الزام تراشی کی سیاست کو ختم کیا جائے.
مزید پڑھیں: گرین لائن منصوبہ، گورنر سندھ کی کراچی کے لیے بڑی خوشخبری
انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اصول کی سیاست کرتی ہے، اگر ہمارے وزیراعلیٰ یا ہماری کابینہ کو بلایا جاتا تو ضرور جاتے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہیں بھی مدعو نہیں کیا، این ایف سی کی مدمیں پیسہ ملناہے،یہ ہمارا حق ہے، وزیر اعلیٰ سندھ ہمیشہ اپنے مطالبات رکھتے رہیں گے.
انھوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ٹی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ سی کو ہمارے ذریعے چلائیں، تینوں اداروں میں پاکستان سے لوگ آتے ہیں مفت علاج کیا جاتا ہے.