بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مریم نواز کی نیب پیشی، پیپلزپارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اور پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر جانے والی ریلی میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کو بھی دعوت دی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کی نیب دفتر پیشی پر پاکستان پیپلزپارٹی بھی اظہار یکجہتی کرے اور ریلی میں شرکت کرے‘۔

قمرزمان کائرہ نے راناثنااللہ کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کےکارکنان بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کی نیب پیشی  کے موقع پر کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پاکستان پیپلزپارٹی کے قافلے کی قیادت کروں گا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے، پی ڈی ایم کے سربراہ اور تمام اتحادی جماعتوں نے مریم نواز کے ساتھ ریلی کی صورت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں