تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: آصف علی زرداری کی آج ممکنہ گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ضلعی سطح کے عہدیداروں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے اور چھاپوں سے بچنے کیلئے گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت آج ختم ہورہی ہے، سابق صدر آصف زرداری گرفتارہوں گے یا ضمانت میں توسیع ہوگی ، پیپلزپارٹی نے احتجاج کرنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج کافیصلہ کرتے ہوئے لاہور میں کم از کم پانچ مقامات پر دھرنے دے سڑکیں بند کرنے کہا گیا ہے ، جس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ضلعی سطح کے عہدیداروں کو احتجاج کے لئے تیار رہنے اور پولیس چھاپوں سے بچنے کے لئے گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی نے 14 جون کو مال روڈ پر مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ احتجاج میں بھرپور شرکت کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام ضلعی صدور کوبھی جاری کی گئی ہیں تاکہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں کامیابی سے لاک ڈاون کیا جاسکے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری نے میڈیا پر چلنے والے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وکلا سے مشورہ کیا اور کہا نیب سےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق اطلاع نہیں دی گئی، نیب سیاسی طور پر اپنے اختیارات استعمال کررہا ہے اور نیب انکوائری سے زیادہ پھرتیاں دکھارہاہے۔

مزید پڑھیں : آصف زرداری اورفریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی

وکیل آصف زرداری نے کہا میڈیا پر چلنےوالی خبریں کس حدتک درست ہیں، چیئرمین نیب کاصوابدید ہےوہ ریفرنس یاانکوائری سے متعلق وارنٹ جاری کرے ، وارنٹ گرفتاری سےمتعلق آج عدالت کوآگاہ کیاجائے گا۔

خیال رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عبوری ضمانت میں توسیع‌کے لئے اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر جواب جمع کرا رکھا ہے، جس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔

واضح رہے کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی گئی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

Comments

- Advertisement -