کراچی : پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم قائدین اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر سینیئر پی پی رہنما اعتزاز احسن کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے پارٹی پالیسی کیخلاف بیانات کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع پی پی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اعتزاز احسن کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔
پی پی کا اعتزاز احسن کے پی ڈی ایم قائدین کیخلاف بیانات کا نوٹس دینے کا فیصلہ#ARYNews pic.twitter.com/avbkxQJ15Q
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 14, 2022
پارٹی نے پی ڈی ایم قائدین اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر سینیئر پی پی رہنما کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیال رہے گزشتہ دنوں اعتزازاحسن نے شریف فیملی کے کیسز میں بری ہونے پر بیان دیا تھا۔
اس حوالے سے پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق پریس کانفرنس کریں گے۔