لاہور: سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن جماعتوں میں فاصلے مزید کم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پی پی قیادت نے ن لیگ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ارکان کو لیگی امیدوار خواجہ احمد حسان کو ووٹ دینے کی ہدایت کر دی۔
[bs-quote quote=”شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں حمایت مانگی تھی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کے لیے حمایت مانگی تھی۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل میاں شہباز شریف اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے مابین ایک اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں مختلف معاملات پر باہمی گفتگو ہوئی اور دونوں جماعتوں میں فاصلہ کم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں میں فاصلہ کم ہونے لگا، شہبازشریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات
اس ملاقات کے اختتام پر خورشید شاہ نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شہباز شریف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
پی پی اور ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاسی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کا مل بیٹھنا فائدہ مند ہوتا ہے۔