جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی پی کا عمران حکومت سے نجات کی خوشی منانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت سے نجات کی خوشی میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان حکومت سے نجات کی خوشی میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیئر بخاری کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی تنظیموں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس اور تقریبات منعقد کرائیں۔

- Advertisement -

نیئر بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کےعوامی لانگ مارچ کے نتیجے میں نااہل عمران خان سے نجات ملی اور جیالے کارکنوں نے عوامی قوت سے قوم کو عمران حکومت سے نجات دلائی۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونےکے بعد وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اسی روز قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں