اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی پی کا اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں اتفاق رائے کے لیے اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوا، جس میں ملک کے مستقبل کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی پی کے اس ہائبرڈ اجلاس میں پی پی کی مرکزی قیادت بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی اجلاس میں قائدین کی متفقہ رائے تھی کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنا چاہئیں۔

اجلاس میں دہشتگردی، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے سے متعلقہ پیش رفت امور پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ ملک سے متعلق تمام فیصلے پارلیمنٹ کو آن بورڈ لے کر ہونے چاہئیں، پی پی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے اتفاق رائے چاہتی ہے۔

 

اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مستقبل کے بارے میں اتفاق رائے کیلیے اتحادیوں سے رابطے کریگی۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، فرالی تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزرا خورشید شاہ، شیری رحمان، نئیربخاری، نجم الدین خان، فیصل کریم کنڈی، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں