کراچی: پیپلز پارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میئر کراچی کے لئے پیپلز پارٹی نے آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو اور سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفقی وزیر بلاول بھٹو نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کیلئے پی پی کے امیدوار کی منظوری دیدی ہے۔
- Advertisement -
کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلیے گئے ہیں، پرویز دودا بلدیہ، ہمایوں محمد خان ماڑی پور ٹاؤن چیئر مین جبکہ سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کیلئےچیئرمین کے امیدوار ہونگے۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میئر کے لیے کاشف شورو کے نام کی منظوری دی ہے۔