اشتہار

پیپلزپارٹی نے عمران خان کے کراچی جلسے کو ناکام قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے کراچی میں عمران خان کے انتخابی جلسے کو ناکام قرار دے دیا۔

رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی نے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام نےآج عمران نیازی کو مسترد کر دیا ناکام جلسےنےپی ٹی آئی کی نام نہادمقبولیت کاپول کھول دیاہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران نیازی نے کراچی کو ایک نیامنصوبہ نہیں دیا آج عمران نیازی کس منہ سےکراچی والوں سےووٹ مانگ رہاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں کراچی سےعمران نیازی کوعبرتناک شکست ہوگی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پی ٹی آئی جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں جلسہ گاہ کو خالی دکھایا گیا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے انگریزی میں پیغام لکھا کہ پولنگ ڈے سے قبل ہی کراچی نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں