11 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی کا حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط سامنے لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے ،ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے 22 کروڑ  عوام کے  مستقبل کے فیصلے کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا، اپوزیشن کوئی بھی عوام دشمن معاہدہ قبول نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط سے قبل شرائط سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہاکہ وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ اسی ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ پاکستان ہے کوئی کارپوریٹ کمپنی نہیں کہ بورڈ کے فیصلے مسلط کئے جائیں۔

- Advertisement -

مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہاکہ یہ 22 کروڑ عوام کے مستقبل کے فیصلے ہیں انہیں خفیہ نہیں رکھا جا سکتا، معاہدے میں ایسا کیا ہے، وزیرخزانہ تفصیلات سامنے  لانے سے کیوں گریزاں ہیں؟

ترجمان کا کہنا تھا پارلیمنٹ اور عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اس معاہدے کے بعد مہنگائی مزید کتنی بڑھے گی؟ آئی ایم ایف کی شرائط سے بجلی، گیس، پیٹرولیم کی قیمتیں کتنی بڑھیں گی ؟ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ڈالر کتنا مہنگا ہوگا اور روپے کی قدر کتنی کم ہوگی؟۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ہی حکومت ناقص معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت کو دیوالیہ کر چکی ہے ، بجلی، گیس، پیٹرولیم اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے غریب پس چکے ہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو چکی ہے،اپوزیشن کوئی بھی عوام دشمن معاہدہ قبول نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں :  آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئے تیار، معاہدہ اپریل میں متوقع

خیال رہے  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئےتیار ہیں‌ ، معاہدہ اپریل میں طے پانے کا امکان ہے ۔

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا تھا  کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر دےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں