بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سرحدی خلاف ورزی ، پیپلز پارٹی کاقومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانےکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ بلا تفریق و اختلافات پاکستان کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہے، حکومت بھارتی دراندازی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خورشیدشاہ نے کہا پاکستان کے سیاستدان متحد ہیں،بلا تفریق و اختلافات پاکستان کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہے، ہمارا مرکزی نظریہ پاکستان ہے،پاکستان کی سلامتی و بقا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی دراندازی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈکی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں