کراچی : پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو بروقت انتخابات کروانے کے لئے پیغام پہنچا دیا اور کہا بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق بیانات پر تحفظات کا اظہار کردیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو بر وقت انتخابات کروانے کے لئے پیغام پہنچا دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا بڑا واضح موقف ہے انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں تاہم آصف زرداری نےنواز شریف سےبروقت انتخابات کی بات کی یا نہیں علم نہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ دبئی میں ہونیوالی ملاقاتوں میں انتخابات کا معاملہ زیر غور آیا ہوگا۔