منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کو اپنے قیام کے 56 سال بعد بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلزپارٹی اپنے قیام کے 56 سال بعد پہلی بار کراچی کی میئر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں انہیں 173 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو 160 ووٹ مل سکے۔

مرتضٰی وہاب کراچی کے27 ویں میئر ببنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، مرتضیٰ وہاب سینیٹ رکن بھی رہے وہ کراچی کے سرکاری کالج و یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برطانیہ سے بار ایٹ لا کیا وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون کے طور کام کررہے ہیں، اس سے قبل وہ کے ایم سی کے ایڈ منسٹریٹر  بھی رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کی والدہ فوزیہ وہاب رکن قومی اسمبلی رہیں، سلمان عبداللہ مراد کے والد عبداللہ مراد رکن سندھ اسمبلی رہے۔

میئر کراچی کے نتائج کے اعلان کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کے لیے مقابلہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد 2015 میں ڈسڑکٹ کونسل کراچی کے چیئرمین تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں