تازہ ترین

پیپلزپارٹی نےحکمران اتحاد کو بڑے امتحان میں ڈال دیا، مطالبات رکھ دیے

ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی پیپلزپارٹی نےحکمران اتحاد کو بڑے امتحان میں ڈال دیا۔ پی پی نے ضمنی انتخابات معاملے پر ن لیگ کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی نے ایم کیوایم اور اےاین پی کو ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں ضمنی الیکشن بائیکاٹ کامشترکہ اعلان کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اے این پی اور ایم کیو ایم کیلئے میدان خالی چھوڑنےسے انکار کیا ہے۔ پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات بائیکاٹ معاملےپرواضح تقسیم ہے پی پی کی اکثریت اےاین پی اور ایم کیوایم کے انتخاب لڑنےکی مخالف ہے۔

پی پی کا مطالبہ ہے کہ ایم کیو ایم اور اےاین پی کو انتخابات لڑنے سے روکا جائے کراچی کو ایم کیو ایم، خیبرپختونخوا کو اےاین پی کیلئے خالی نہیں چھوڑ سکتے ایم کیوایم اور اےاین پی کےالیکشن لڑنے سے سیاسی نقصان ہوگا۔

ایم کیوایم اور اےاین پی پی ڈی ایم میں شامل نہیں لیکن اتحادی ہیں۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے ضمنی انتخابات لڑنے سے منفی تاثرجائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی اور اے این پی نے خیبرپختونخوا سے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کیے ہیں جب کہ پی پی نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -