اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا جلسہ : آصف زرداری نے اہم اجلاس بُلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی نے لاہور میں جلسے کی تیاریاں شروع کردیں، اس سلسلے میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کر لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس کل شام ساڑھے5بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں جلسے کی تیاریوں اور پیپلز پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پیپلزپارٹی 21جون کو لاہور میں”جشن بینظیر” کے عنوان سے جلسہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جلسہ شہید بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر 21جون کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جلسے کے لئے لبرٹی چوک یا موچی گیٹ سمیت دیگر مقامات بھی زیرغور ہیں، جلسے سے مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی، آصف زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں