جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ہائی کورٹ ججز کا دباؤ میں فیصلہ دینے کا تاثر درست نہیں: اعتراز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سینئر قانون داں اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ تاثر نہیں دیا جاسکتا کہ ہائی کورٹ ججزنے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ 

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف ابھی صرف مختصر فیصلہ آیا ہے، ابھی بات کرنا ممکن نہیں، ہائی کورٹ کے تحریری فیصلےکے بعد صورت حال واضح ہوگی.

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز  ایمان داری کے ساتھ قانون پرمکمل عمل درآمد کرتے ہیں. یہ تاثر درست نہیں کہ ہائی کورٹ ججزنے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں، اس لئے مبارک باد بھی دی جاسکتی ہے.

اعتزازاحسن نے کہا کہ نیب نے ہائی کورٹ میں درخواست پر نااہلی کا ثبوت دیا.


مزید پڑھیں: نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرے گا 


یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔

ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

عدالت نے نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر کو 5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں