جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے ، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی، انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے، آرمی چیف اپنی ملازمت مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں جنرل راحیل شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ہے، جسے ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا تاہم آئین اور قانون میں مقرر کردہ مدت ملازمت کے مطابق ہی آرمی چیف کو رہنا چاہیے۔

- Advertisement -

انکا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیر اعظم اپنی غلطیوں کی وجہ سے مدت پوری نہیں کرسکیں گے، نواز شریف اپنی غلطیوں سے ہی نقصان اٹھاتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑا کب ماریں گے۔

وفاق اور سندھ کے معاملے میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاق سندھ کیساتھ زیادتی کر رہا ہے، دہشتگردی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔

عتزاز احسن نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کسی صورت خراب نہیں ہونے چاہئیں، پاکستان بھارت میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ، پاکستانی سول یا ملٹری حکومت بھارت میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری یا دہشت گردی میں ملوث نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور پیپلز پارٹی دہشت گرد نہیں ،پیپلزپارٹی کو دہشت گردوں سے جوڑنا غلط ہے ، اگر ڈاکٹر عاصم کرپشن میں ملوث ہیں تو کارروائی ضرور کی جائے۔

انہوں نے پیپلز پا رٹی پا رلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری صحت یا ب ہو کر جلد پاکستان آجا ئیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں