ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

پی پی رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان مضبوط حکمران اور محبوب سیاسی رہنما ہیں۔

افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا حملہ آور ہے، ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے کا وقت ہے، اپنے قائد کی دیانتدارانہ قیادت کا دفاع کروں گا۔

- Advertisement -

وزیر مملکت فرخ حبیب نے بیرسٹر افتخار احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دیانت اور اصول پسندی  دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ باشعور طبقہ وزیر اعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہہ رہا ہے، 27 مارچ کا جلسہ قومی فساد کی سیاست کے خلاف  فیصلہ دے گا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ ندیم افضل چن نے مؤقف اپنایا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں