پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

چیف جسٹس ڈیم سے متعلق ڈائریکشن دیں، ہم سپورٹ کریں گے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کے لیے بجٹ مختص کیا جائے تو 7 سے 8 سال میں بن جائے گا، چیف جسٹس ڈیم سے متعلق ڈائریکشن دیں، ہم سپورٹ کریں گے۔

سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن بھاشا ڈیم کے اخراجات کا 3 فی صد بھی جمع نہیں ہوا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پر ہماری گرفت نہیں، اسے درست کرنا ہوگا، ہمیشہ خارجہ پالیسی کو پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے، ضمنی الیکشن سے پہلے گرفتاریوں کا مقصد خوف پیدا کرنا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت کی ہے، غلطیاں ہوسکتی ہیں، مجھ پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں، سیاست دانوں کو میڈیا میں بد نام کیا جا رہا ہے۔


ڈیم کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا اور زمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی: قمرزمان کائرہ


خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت کام کرے، وزیرِ اعظم کی پہلی تقریر سے ہی انتقام کی بو آ رہی تھی، شہباز شریف نے خود کو احتساب کیے لیے پیش کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے، قائدِ حزب اختلاف پارلیمنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کی گرفتاری پرپارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ذمے داری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں