سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے نام تحریر کردہ خط کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے جی ڈی ایم کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ الائنس نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر پردباؤ ڈالنا چاہتا ہے.
[bs-quote quote=”یہ الائنس نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر پردباؤ ڈالنا چاہتا ہے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نفیسہ شاہ”][/bs-quote]
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے گراؤنڈ میں کہیں نہیں، اس لیے من پسند افسران سے انتخابات جیتنا چاہتا ہے، نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق بنا ہے.
یاد رہے کہ کل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں ان کی جانب سے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں نگراں حکومت دراصل پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔
اس پریس کانفرنس پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی، جی ڈی اے اتحاد نہیں انتشار ہے، جس کا فوکس صرف سندھ ہے.
انھوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے پاس منشورنہیں ہے، یہ صرف پریس کانفرنس کرتی ہے، جی ڈی اے پریس کانفرنس کا مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے.
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔