پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے دلچسپ ٹوئٹ کرکے بتادیا کہ پی ٹی آئی کو کس بات کا دکھ اور کس بات کی خوشی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر پی ٹی آئی کو دل ہی دل میں بہت خوشی ہورہی ہے۔
اسی ٹوئٹ میں انہوں نے آگے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا دل ہی دل میں دکھ بھی ہے۔
جس طرح پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی PTIکو دل ہی دل میں بہت خوشی ہے اسی طرح FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے کادل ہی دل میں بہت دُکھ ہے۔ یہ جماعت پاکستان کوہر حال میں غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔PIA پائلٹس لائسنس کی سازش،خط کی سازش کے بعد پاکستانی ڈپلومیٹس کو دنیا بھر میں مشکوک PTI نے بنایا
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 17, 2022
ناصر شاہ نے مزید کہا ہے کہ یہ جماعت پاکستان کو ہر حال میں غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی نے پائلٹس لائسنس اور خط کی سازش کے بعد ڈپلومیٹس کو بھی مشکوک بنایا۔