ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’موبائل فون سروس نہ کھولی تو انتخابی نتائج پر سوالیہ نشان آئے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے الیکشن کے روز موبائل فون کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے اسے ٹرن آؤٹ کم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارتی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ کے کھوسہ محلہ میں رحمت پور اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

حق رائے دہی کے استعمال کا جمہوری حق استعمال کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے الیکشن کے دن موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولنگ کے دن موبائل فون سروس بند کرنا ٹرن آوٹ کم کرنے کی سازش ہے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مطالبہ کیا کہ نگراں وفاقی حکومت عوام کو تکالیف سے بچانے کیلیے فوری موبائل فون سروس کھلوائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موبائل فون سرس نہیں کھولی گئی تو نتائج پر سوالیہ نشان آئے گا۔

الیکشن 2024 پاکستان: شہری پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے قاصر

واضح رہے کہ عام انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہونے سے 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہری پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

اے آر وائی نیوز انتخابات کی مکمل کوریج دے رہا ہے۔ الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ براہ راست صورتحال جاننے، تازہ ترین تبصروں اور تجزیوں کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں