کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کے لیےعوام کو بیوقوف بنا رہی ہے تو یہ غلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت میں اتحادی سنبھالنے کی اہلیت نہیں ہے، وفاقی حکومت ملک،عوامی مسائل بھی حل کرنے کی اہل نہیں۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو عوام کے سامنے جواب دے ہونا پڑے گا، کیا وہ صرف وزارتوں کے لیے وفاقی حکومت میں ہیں، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
صوبائی مشیرکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے کوئی بھی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی نہ کرے، ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کے لیے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے تو یہ غلط ہے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ملک بھر کےعوام تبدیلی سے نجات چاہتے ہیں، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیٹرول، بجلی، گیس سمیت کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو رہی ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، پیرپگارا
اس سے قبل مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔