جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

رہنما پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی دفتر گرانے پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی دفتر گرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں کسی کا گھر یا دفتر گرادینا مناسب طریقہ کار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پی ٹی آئی دفتر گرانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کسی کا گھر گرا دینا مناسب طریقہ کارنہیں، سی ڈی اےآپریشن کا یہ وقت ٹھیک نہیں تھا، سب کوساتھ لیکرچلنا ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی پی کی ہمیشہ کوشش رہی ہےسب کو ساتھ لیکرچلاجائے، اُس عمارت میں کوئی چیزتھی بھی تو پہلے بتانا چاہیے تھا۔

- Advertisement -

رہنما پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنےدورمیں کسی کی چادراورچاردیواری محفوظ نہیں تھی، آپ کس کو عام معافی دے رہے ہیں، 9 مئی پریہ خود معافیاں مانگتے رہے ہیں جب تک آپ اپنے رویےدرست نہیں کرینگے،درست سمت نہیں جاسکتے۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لوگ اکٹھے ہوکرفیصلہ کرتےہیں، تھوڑی بہتری آناشروع ہوئی تو عدالتوں سے لوگوں کوریلیف ملنا شروع ہوا ہے، آپ کا دعویٰ ہے آپ جمہوری لوگ ہیں لیکن یہ جمہوری رویہ نہیں۔

حسن مرتضیٰ نے اداروں کی نجکاری سے متعلق سے کہا کہ ادارے ختم نہیں کئے جاتے،ادارے مضبوط کئے جاتے ہیں، بہتر بنایا جاتاہے، تھوڑی سی خرابی ہو تو ہم ادارے کو اونے پونے بیچتے ہیں،یہ کونساطریقہ ہے، پی پی کی قیادت نے11،11سال جیلیں کاٹی ہیں.

ہتک عزت بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی ہتک عزت بل کاحصہ نہیں بنےگی، ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر پابندیاں ٹھیک نہیں، بل کااتنی عجلت میں فیصلہ کیوں کیاگیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں