پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہیں، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنماوٴں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے، آصف زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، شروع کے 15 دن میں عمران خان نے جو باتیں کی ہیں، ان کے قول و فعل میں فرق نظر آرہا ہے۔

رہنما پی پی نے کہا اللہ کرے عمران خان نے جو قوم سے وعدے کئے ہیں اسے پورا کرے ، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی قوم کی خدمت کی تھی آئندہ بھی کرے گی۔

ٖصدارتی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے عتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، ہر سیاسی جماعت کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا حق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں