ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری آنکھیں کھول کرجڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں، پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے اور پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.

سعیدغنی کا کہنا تھا فواد چوہدری صاحب 50 تانگوں کے برابر جیالے توگرفتار کرلئے ہیں، پی ٹی آئی تانگہ پارٹی فوٹوشاپ سے جلسوں کی رونقیں بڑھاتی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا فواد چوہدری آنکھیں کھول کرجڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں، پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاپاکستان کی پولیس ہمیں نیب آفس جانے نہیں دے رہی۔

مزید پڑھیں : بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی، جیالوں کاپتھراؤ، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی

قمرزمان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فی الفور گرفتار جیالوں کو رہا کرے، تشدد، پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا۔

یاد رہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تو اس موقع پر جیالوں کے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور نیب آفس میں گھسنے کی کوشش کی۔

جیالوں کے پتھراؤ کے باعث 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں