پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کو ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم ہیں ان کی مرضی وہ جس سے بھی مشاورت کریں، وہ جس سے بھی مشاورت کرتے ہیں کوئی قانونی قدغن نہیں۔
قادر مندوخیل نے کہا کہ ممکن ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے مشاورت کے لیے لندن گئے ہوں لیکن اس پر کوئی قدغن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اتحادی جماعت ہے، ہو سکتا ہے کہ ہماری قیادت آن بورڈ ہو، یقیناً ن لیگ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لے کر ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔