جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور مراد علی شاہ کو نئے وزیر اعلیٰ نامزد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلی سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مواد علی شاہ کو نئے وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کیا جبکہ سندھ کابینہ میں بھی تبدیلی ہوگی، نئےوزیر اعلیٰ کابینہ تشکیل دیکر قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
زرائع کے مطابق قائم علی شاہ کل گورنر سندھ کو استعفیٰ جمع کرائے گے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے، جس میں نئے وزیر اعلی کیلئے ووٹ لیا جائے گا۔

مراد علی شاہ آئندہ ہفتے نئے وزیراعلی سندھ کا حلف اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کاشمار پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ وہ خیر پور سے ضلعی کونسل کے چیرمین منتخب ہونے کے بعدانیس سو سڑسٹھ میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔
قائم علی شاہ نے انیس سو سترکے انتخابات میں خیر پور میں غوث علی شاہ کوشکست دے کر کامیابی حاصل کی، انیس سو ستتر میں قائم علی شاہ گرفتار بھی ہوئے لیکن وہ پیپلز پارٹی سے وفادار رہے، انیس سو نوے، انیس سو ترانوے، دو ہزار دو،دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ کے انتحابات میں بھی فاتح رہے۔
واضح رہے کہ قائم علی شاہ کو تین بار وزیراعلیً سندھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں