کراچی: پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی بڑی بیٹھک کل بلاول ہاؤس میں ہوگی، جس میں سینیٹ میں متوقع تبدیلی اور نئی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا.
پارٹی ذرائع کے مطابق کل بلاول ہاؤس میں ہونے والی بیٹھک میںجے آئی ٹی مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا.
اس اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کو بھی بلاول ہاؤس مدعو کیا گیا، بلاول بھٹواورآصف زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے.
موصولہ اطلاعات کے مطابق فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، چاروں صوبوں کی سینئر قیادت، اہم رہنماؤں کو بھی آنے کی ہدایت کی گئی ہے.
ذرائع پی پی پی کا کہنا ہے کہ سیاست کے نام پرہونے والے انتقام کی مذمت کی جائے گی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پرایک بارپھر اعتماد کا اظہارکیا جائے گا.
وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں: آصف زرداری
توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں بڑےاوراہم فیصلے کیے جائیں گے، ملک میں آنے والی تبدیلیوں، اپوزیشن کے اتحاد سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے.
یاد رہے کہ آج بدین میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ خدمت کرنا پیپلز پارٹی کا اٹوٹ انگ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں۔ سب کا مقابلہ اکیلے ہی کریں گے۔