اشتہار

پی پی رہنما کا بنگلہ دیش سے بہاریوں کو پاکستان لانے کامطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کے فلور پر بنگلہ دیش سے بہاریوں کو پاکستان لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی کیمپوں میں موجود بہاریوں کو پاکستان لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم بہاریوں کو پاکستانی مانتے ہیں اور 1971 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پانی کے جہاز کے ذریعے بہاریوں کو پاکستان بلایا تھا، میری خواہش ہے کہ بہاریوں کو واپس ان کے ملک لایا جائے۔

- Advertisement -

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قیام کے دو مقاصد تھے ان میں سے ایک بہاریوں کو پاکستان واپس لانا شامل تھا۔

واضح رہے کہ سقوط ڈھاکا کے بعد بنگلہ دیش میں محب وطن پاکستانی (بہاری) کیمپوں میں اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں، کئی ادوار میں انہیں پاکستان لائے جانے کی باتیں کی گئیں لیکن ہمیشہ سیاسی مصلحت پسندی کے باعث یہ منصوبہ اب تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا ہے۔

مشرقی پاکستان میں جنگ لڑنے والے کرنل (ر) فرخ نے سقوط ڈھاکا کے 50 برس مکمل ہونے پر گزشتہ سال 16 دسمبر کو اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مشرقی پاکستان کے بنگلادیش بننے کے پس پردہ حقائق بیان کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سقوط ڈھاکہ : مشرقی پاکستان میں جنگ لڑنے والے کرنل (ر)فرخ نے پس پردہ حقائق بتا دیئے

کرنل (ر) فرخ نے اپنے انٹرویو میں یہ روح فرسا انکشاف بھی کیا تھا کہ پاکستانیوں کی مدد کرنیوالے ڈھائی لاکھ بنگالیوں اور بہاریوں کو اس وقت انتہائی بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں