ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں شہریوں کو بھی پانی کی قلت کو سمجھنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ہر کام کرنے کو تیار ہے، کراچی میں شہریوں کو بھی پانی کی قلت کو سمجھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشینری کی سروس سے اضافی 75 سے 80 ملین گیلن پانی میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے درخواست کی تھی کراچی کو اضافی پانی فراہم کیا جائے، درخواست جون 2016 میں قائم علی شاہ نے دی تھی جو آج تک تاخیر کا شکار ہے، وفاق کو نیک نیتی کے ساتھ ایک بار پھر پانی کے لیے درخواست بھیجی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی سے مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، افسوس ہے کہ وفاق کی جانب سے آج تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: شہر صاف ستھرا چاہیے، درخت کاٹنے پر ایف آئی آر درج کی جائے: وزیر اعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق میں ہے اور ایم کیو ایم ان کی شراکت دار ہے، تینوں جماعتیں مل کر کردار ادا کریں تو پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر انسانی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی سیلینیشن پلانٹ ساحل پر لگنا ہے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، کچرے کے معاملے پر بھی اہم فیصلے کیے جاچکے ہیں، آٗئندہ آنے والے دنوں میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ کوئی کام کرے یا نہ کرے کراچی صاف ہونا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں