اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

’دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آپ ’جمعے کو اسمبلیاں تحلیل کریں ہم یوم نجات منائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریر کے دوران ساتھ بیٹھے دونوں وزرائے اعلیٰ کے چہرے دیکھنے کے قابل تھے واضح نظر آرہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان کس ڈھٹائی سے بول رہے ہیں کہ ان کی حکومت جانے کے بعد سختیاں کی گئیں انہوں نے آصف زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کروایا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان

صوبائی وزیر نے کہا کہ ’آپ کو گرفتار نہیں کیا گیا آپ کو تو جیل کی ہوا نہیں کھلائی گئی۔‘

پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بیچنے پر جواب نہیں دیا جبکہ ان کی تقریر چور مچائے شور کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر بروز جمعے کو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں