اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو انتخابی نتائج کے نظام پر تحفظات سے باضابطہ آگاہ کردیا، نئی ایپ کے بجائے واٹس ایپ کو ہی انتخابی نتائج بھیجنے کا ذریعہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتخابی نتائج کے نظام پر تحفظات تحریری طور پر الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے الیکشن کمیشن کو خط کی کاپی اےآروائی نیوز نےحاصل کرلی ہے، خط میں کہا گیا کہ الیکشن نتائج کے نئے نظام ای ایم ایس پر سنجیدہ اعتراضات آپکے نوٹس میں لارہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے خط کا متن میں کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن کمیشن نے واٹس ایپ کا استعمال کو رد کیا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہوگا۔
خط کا کہنا تھا کہ جب واٹس ایپ کیلئے مسئلہ ہوگا تو پھر نئی ایپ کےلیےتوزیادہ مسائل ہوں گے، ای ایم ایس کا استعمال الیکشن کی شفافیت پر سمجھوتا ہوگا۔
پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ نئی ایپ کے بجائے واٹس ایپ کو ہی انتخابی نتائج بھیجنے کا ذریعہ بنایاجائے، جو رزلٹ پریذائیڈنگ افسران آراوز کو واٹس ایپ کریں وہی امیدوار،ایجنٹس کو بھیجیں۔
خط کے مطابق واٹس ایپ گروپس بنائےجائیں جہاں پر پولنگ کےدوران شکایات بھی بتائی جاسکیں، خدشہ ہےنئے انتخابی نتیجے کے نظام سے 2018 کے آر ٹی ایس والا معاملہ ہوگا۔